(صحابہ کرام اور اہل بیت (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرات اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم کو سفینۂ نجات اور سلامتی کا ذریعہ قراردیا اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ہدایت کے درخشاں ستارے قرار دیا ارشاد فرمایا :
أصحابي كالنجوم ، فبأيهم اقتديتم اهتديتم ۔
ترجمہ:میر ے صحابہ ہدایت کے درخشاں ستارے ہیں ،تم ان میں سے جس کی بھی پیروی کروگے ہدایت پالوگے ۔ (مشکوۃ المصابیح ص 554، زجاجۃ المصابیح ج 5 ص 334)
>> حضرت ابو بکر صدیق (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
’’امام زہری سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : ’’کیا تم نے ابوبکر (صدیق رضی اللہ عنہ) کے بارے کچھ کہا ہے‘‘۔ انہوں نے عرض کی، ہاں (یا رسول اﷲ!)۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ’’وہ کلام مجھے سناؤ میں سنوں گا۔‘ حضرت حسان رضی اللہ عنہ یوں گویا ہوئے ’’وہ غار میں دو میں سے دوسرے تھے۔ جب وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر پہاڑ (جبل ثور) پر چڑھے تو دشمن نے اُن کے ارد گرد چکر لگائے اور تمام صحابہ رضی اللہ عنہ کو معلوم ہے کہ وہ (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ) رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبوب ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی شخص کو اُن کے برابر شمار نہیں کرتے ہیں‘‘۔
(یہ سن کر) رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دندانِ مبارک ظاہر ہو گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ’’اے حسان تم نے سچ کہا، وہ (ابوبکر رضی اللہ عنہ) بالکل ایسے ہی ہیں جیسے تم نے کہا۔‘‘
1. الحاکم، المستدرک، 3 : 67، کتاب معرفة الصحابة، رقم : 441
2. ابن سعد، الطبقات الکبريٰ، 3 : 174
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
'' بے شک میرے اوپر لوگوں میں اپنی رفاقت اور مال میں سب سے زیادہ احسان ابو بکر کا ہے ...
اور اگر میں اپنے رب کے سوا کسی اور کو دوست بناتا تو ابو بکر کو بناتا ، لیکن ان کے ساتھ اسلامی اخوت و محبت کا تعلق ہے ...
مسجد میں ہر دروازہ بند کر دیا جائے سوائے ابو بکر کے دروازے کے۔ ''
( صحیح بخاری ، کتاب المناقب ۔ حدیث : 3654 )
حضرت ابو یحییٰ حکیم بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کواللہ کی قسم اُٹھا کر کہتے ہوئے سُنا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لقب’’صدیق‘‘ آسمان سے اُتارا گیا۔ :: تاريخ الکبير، 1 : 99، رقم : 277الآحاد والمثانی، 1 : 70، رقم : 6فتح الباری، 7 : 9شرح الزرقانی علی مؤطا، 1 : 90صفة الصفوه 1 : 236تحفة الأحوذی، 10 : 96رياض النضره، 1 : 407مجمع الزوائد 9، 41
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں حديث بیان کی کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جبل احد پر تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بھی تھے، اچانک پہاڑ اُن کے باعث (جوش مسرت سے) جھومنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’اے اُحد! ٹھہر جا، تیرے اوپر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔:: بخاری شریف، 3 : 1344، کتاب المناقب، رقم : 3472(2.) 3 : 1348، رقم : 34833. ترمذی شریف، 5 : 624، رقم : 36974. ابوداؤدشریف، 4 : 212، رقم : 46515. نسائی، 5 : 43، رقم : 8135
حضرت نزال بن سبرہ سے روایت ہے کہ ہم نے (حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ) سے عرض کی کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں کچھ بیان فرمائیں تو انہوں (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا : ابو بکر رضی اللہ عنہ وہ شخصیت ہیں جن کا لقب اﷲ رب العزت نے حضرت جبرئیل علیہ السلام اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے ’’صِدِّیق‘‘ رکھا۔:: مستدرک، 3 : 65، رقم : 4406رياض النضرة، 1 : 406،(2. )2 : 161تهذيب الاسماء، 2 : 479
حضرت ابو یحیٰی سے روایت ہے انہوں نے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو قسم اُٹھا کر کہتے ہوئے سُنا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لقب ’’صدیق‘‘ اﷲ تعالیٰ نے آسمان سے نازل فرمایا:: مستدرک، 3 : 65۔ رقم : 4405
>> حضرت عمر بن الخطاب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

'' تم سے سابقہ قوموں میں صاحبِ الہام یا صحیح گمان رکھنے والے لوگ ہوا کرتے تھے، پس اگر میری امت میں ان میں سے کوئی ہے تو وہ عمر ہیں۔ ''
( صحیح بخاری ، کتاب المناقب ۔ حدیث : 3689 )
'' بے شک ، اللہ نے " حق" کو عمر کی زبان اور دل پر ثابت کر دیا ہے۔ ''
( جامع ترمذی ۔ حدیث : 3682 )
>> حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت عثمان (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی ایک فضیلت ایسی تھی جو ان کی شناخت اور پہچان بن گئی تھی۔ وہ فضیلت '' حیا و شرم '' کی صفت تھی۔
حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہما) نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا :
'' جب ابوبکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے کوئی خاص اہتمام نہیں فرمایا۔ پھر جب عمر آئے تو اس وقت بھی آپ نے کوئی اہمیت نہیں دی لیکن جب عثمان آئے تو آپ اٹھ کر بیٹھ گئے اور اپنے کپڑے درست کر لیے تھے ... ''
اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا :
'' کیا میں ایسے آدمی سے شرم نہ کروں جس سے فرشتے بھی شرماتے ہیں ۔ ''
( صحیح مسلم ۔ حدیث : 6209 )
>> حضرت علی بن ابی طالب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے فضائل و مناقب میں جو صحیح احادیث مروی ہیں ، ان کی روشنی میں اگر حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی سیرت مرتب کی جائے تو ایک ضخیم کتاب تیار ہو سکتی ہے۔
حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے محبت ایمان کی علامت اور ان سے کسی بھی درجے میں بغض و نفرت ، نفاق کی علامت ہے۔
جو لوگ ایک خاص طبقے کی مخالفت کی آڑ میں حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے مقام و مرتبہ کو گھٹانے کی کوشش کرتے ہیں ، ان کو درج ذیل ارشادِ نبوی کے آئینہ میں اپنا خراب چہرہ دیکھ لینا چاہئے :
حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے فرمایا : '' .... مجھ سے نبی اُمی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ وعدہ ہے کہ مجھ سے صرف مومن محبت رکھے گا اور صرف منافق مجھ سے بغض رکھے۔ ''
( صحیح مسلم ۔ حدیث : 240 )
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی عیب جوئی سے منع فرمایا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو سخت ناپسند فرماتے تھے کہ لوگ حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) پر تنقید کریں اور ان کی ذات میں کیڑے نکالیں۔

'' ... علی میں عیب نہ نکالو ۔ بے شک ، علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔ اور میرے بعد وہ ہر مومن کا دوست اور خیرخواہ ہے۔ ''
( ترمذی ، كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ، باب : مناقب علي بن ابي طالب رضى الله عنه ، حدیث : 4077 )
( سنن نسائی ، مسند احمد ، المستدرک الحاکم )
حضرت زید بن ارقم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
'' میں جس کا مولیٰ ہوں ، علی اس کا مولیٰ ہے۔ اے اللہ ! تو اس کو دوست بنا جو اس سے محبت کرے اور اس سے دشمنی کر جو اس سے عداوت رکھے ۔ ''
: ترمذی ، كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ، باب : مناقب علي بن ابي طالب رضى الله عنه ، حدیث 4078
صحابہ کرام اور اہلبیت کا باہمی تعلق <<
صحابہ کرام اہلبیت سے اور اہل بیت صحابہ کرام سے بے حد محبت کیا کرتے بالخصوص چاروں خلفاء راشدین رضی اللہ عنہ اور اہلبیت اس قدر مضبوط و مستحکم، خاندانی و ایمانی رشتوں میں بندھے ہوئے تھے کہ اس تعلق کو کوئی بھی ایک دوسرے سے ختم نہیں کر سکا۔ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
اور خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ حضور سرور انبیاء حضرت محمد رضی اللہ عنہ کے سسر ہیں۔ کیونکہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت عائشہ صدیقہرضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ حضور اکرم رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئی تھیں۔ خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم حضور اکرم رضی اللہ عنہ کے داماد ہیں۔ حضور اکرم رضی اللہ عنہ کی دو صاحبزادیاں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہ اور حضرت رقیہ رضی اللہ عنہ یکے بعد دیگرے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں اور خاتون جنت سیدہ حضرت فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں۔
سبحان اللہ !! کیا عالی شان تقسیم ہے کہ دو خلفاء حضور اکرم رضی اللہ عنہ کے سسر اور دو خلفاء داماد ہیں۔ جب ام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ حضور اکرم کے نکاح میں آئیں تو ان کے والد حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ حضور کے سسر ہوئے اس طرح حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ کے بھائی اور حضرت ابو سفیان کے بیٹے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حضور اکرم بہنوئی ہوئے۔ ام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ مومنوں کی ماں تو ان کے بھائی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ مومنوں کے ماموں جان ہوئے۔ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہ
اور حضرت رقیہ رضی اللہ عنہ چونکہ حضرت فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنہ کی بہنیں تھیں لٰہذا حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی خالہ ہوئیں اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ خالو جان ہوئے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ ، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ چونکہ حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے نانا جان حضرت محمد رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں تھیں تو یہ تینوں مقدس خاتون حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی نانیاں ہوئیں۔
سبحان اللہ !! غور کیجئے صحابہ کرام اور اہلبیت کو اللہ تعالٰی نے کتنی گہری وابستگی عطا فرمائی ہے۔ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی اور پیغمبر اسلام کی حقیقی نواسی ہیں۔ امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خواہش تھی کہ ان کی خاندان نبوت سے رشتہ داری قائم ہو جائے چنانچہ آپ نے اپنی اس خواہش کا اظہار حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کر دیا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے آپ کی اس درخواست کو قبول فرما لیا اور اپنی صاحبزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہ کا نکاح امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے کردیا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے حضرت زید بن عمر رضی اللہ عنہ ، حضرت ام کلثوم ہی کے شکم مبارک سے پیدا ہوئے۔ (دیکھئے بخاری شریف بحوالہ کرمانی 403

No comments:
Post a Comment
Please Comment to Tell us About your Views